ہریش راؤ نے ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راؤ نے کانگریس پر کسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ گذشتہ روز کانگریس کے متعدد کارکنوں نے ہریش راؤ کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مفادات کےلئے پارٹی کے نظریات کو ہی تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’انا داتا‘ (کسان) ریونت ریڈی کو بھیکاری لگتے ہیں۔

قبل ازیں ریونت ریڈی نے رعیتو بندھو اسکیم پر نامناسب ریمارکس کئے تھے، جسے لیکر ہریش راؤ نے ناراضگی جتائی۔

ہریش راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی، سی ایم کے سی آر سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی زندگی کی فکر نہ کرتے ہوئے تلگانہ تحریک چلائی اور اس میں جیت حاصل کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کردیا۔ ہریش راؤ نے کانگریس اور ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں