حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انتخابات میں عوام کی نظر گوشہ محل حلقہ پر ہے اور ریاست کے پرامن عوام اس حلقہ پر بی آر ایس امیدوار کی کامیابی کےلئے کوشاں ہیں۔
بی آر ایس کے امیدوار نندکشور ویاں بلال کو حلقہ کے ووٹرز کی بھر پور تائید حاصل ہورہی ہے۔ آج مارواڑی برادری نے بھی کے ٹی آر کی موجودگی میں بی آر ایس امیدوار نند کشور کی تائید کرنے کا اعلان کیا۔
سکھوال سماج، راجپوت روہت سماج، راجپوت سماج، گجراتی سماج اور دیگر مارواڑی برادریوں کے رہنماؤں نے آج کے ٹی آر سے ملاقات کی اور تلنگانہ انتخابات میں بی آر ایس کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔
نند کشور ویاس نے مارواڑی سماج کا شکریہ ادا کیا۔