مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔
میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔