صہونی شرانگیزی: اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اشتعال انگیزدھاوا

اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جب کہ فلسطینی مسلمانوں کو وہاں پر نماز کی ادائی سے روک دیا گیا۔ العربیہ اردو کی رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ درجنوں آباد کاروں نے مراکشی گیٹ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور مسجد کے پاک صحنوں میں اشتعال انگیز چکر لگائے اور دوڑ رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے مسجدالاقصیٰ کے تمام دروازوں پر ناجائز طریقہ سے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا اور بہت سے فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر ایک ایسے وقت میں دھاوے بولے جا رہے ہیں دوسری طرف غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف خوفانک جنگ جاری ہے جبکہ غرب اردن اور یروشلم میں بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں