انتہائی افسوسناک خبر: حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے متنازعہ امیدوار راجہ سنگھ کی جیت، سیکولر ووٹرز میں مایوسی

تلنگانہ انتخابات میں جہاں ایک طرف مسلم ووٹرز نے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا وہیں نتائج کے بعد مسلم و سیکولر حلقوں میں کچھ مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ اس کی اصل وجہ حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے متنازعہ امیدوار راجہ سنگھ کی جیت ہے۔

حلقہ گوشہ محل پورے تلنگانہ میں خاصہ توجہ کا مرکز تھا۔ یہاں بی جے پی کے متنازعہ امیدوار راجہ سنگھ نے ایک بار پھر جیت حاصل کی جس کے بعد سیکولر ووٹرز میں مایوسی دیکھی گئی۔

راجہ سنگھ کو 80182 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی آر ایس کو 58725 ووٹ ملے۔ راجہ سنگھ کو 21425 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہوئی۔

راجہ سنگھ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس نے مایوسی کا اظہار کیا اور اسے انتہائی افسوسناک خبر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں