تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے 7 امیدواروں کی جیت، دارالسلام میں جشن

تلنگانہ انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں نئی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ تازہ طور پر کانگریس کو 65 حلقوں میں کامیابی ہوگی۔ وہیں مجلسی امیدوار اکبرالدین اویسی حلقہ چندرائن گٹہ سے، میر ذوالفقار علی حلقہ چارمینار سے، ملک پیٹ سے احمد بلعلہ،بہادر پورہ سے مجلسی امیدوار محمد مبین، حلقہ نامپلی سے ماجد حسین اور یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ان حلقوں پر گذشتہ میں بھی مجلس کا قبضہ تھا۔ اسی طرح مجلس کے دیگر دو امیدوار حلقہ جوبلی ہلز سے راشد فراز الدین اور راجندر نگر سے روی یادو کو شکست سے دوچار ہونا پڑتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں