پاکستانی لڑکی جویریہ خانم شادی کےلئے ہندوستان آگئیں

حیدرآباد (دکن فائلز) شادی کےلئے پاکستانی لڑإی ہندوستان میں داخل ہوگئی۔ پاکستان سے ہندوستان آنے والی جویریہ کی کولکتہ میں رہنے والے سمیر سے شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ قبل ازیں کورونا پابندیوں اور ویزا مسائل کے باعث تقریباً 5 سال سے جویریہ اپنی شادی کے انتظار میں ہندوستان آنا چاہتی تھی لیکن اب پاکستانی لڑکی کا یہ خواب پورا ہوگیا۔

جویریہ خانم بالآخر اپنے منگیتر سمیر خان سے شادی کے لیے ہندوستان پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی سے جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے ذریعے اٹاری پہنچیں جہاں اس کا سمیر خان کے اہل خانہ نے شاندار استقبال کیا اور وہاں سے کولکاتا کےلئے روانہ ہوگئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جویریہ خانم نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد ہوگیا تھا اور اب صرف 45 دنوں کا ویزا دیا گیا ہے۔ ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔ وہیں سمیر خان نے نے بتایا کہ پہلی بار جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ نے اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔ یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں