حیدرآباد (دکن فائلز)بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی علحیدگی کی زیرگردش کرتی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے میں طلاق کی خبروں نےدنیا بھر میں انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جارہا ہے کہ جوڑے میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی عدالت سے بھی رجوع کرنیوالے ہیں۔
علیحدگی کی خبروں کے دوران بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کسی نجی تقریب میں شریک ہوہے،جہاں وہ شادی کی انگوٹھی کے بغیر نظر آئے ،جس کے بعد اس گردش کرتی خبر میں سچائی کے امکانات بڑھ گئے،تاہم ابھی جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کے شادی کی انگھوٹھی نہ پہننے پراہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں آئے۔ گزشتہ ماہ ایشوریا رائے نے بیٹی کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تاہم ان تصاویر میں بھی بچن خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔ ابھیشیک بچن لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ویٹرن اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں۔