کے ٹی آر کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ نہ کرنے، بنڈی سنجے کو عدالت کی ہدایت

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بندی سنجے کو عدالت نے ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ بندی سنجے کچھ روز قبل انٹر کے طالب علم کی جانب سے خودکشی کئے جانے کے بعد ٹوئٹ کرکے، کے ٹی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد کے ٹی آر نے عدالت میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کو بدنام کرنے کےلیے اس طرح کے ٹوئٹ کررہے ہیں۔

کے ٹی آر نے عدالت سے کہا کہ وہ بندی سنجے کو عوامی طور پر معافی مانگنے کی ہدایت دے۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عبوری احکامات جاری کئے اور بندی نے سنجے کو حکم دیا کہ وہ کے ٹی آر کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں