اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک اور مسجد کی بےحُرمتی کی (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بےحُرمتی کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ کی ایک مسجد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے اندر صیہونی انداز میں عبادت کررہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.instagram.com/reel/C01RBSqpPov/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

اسرائیلی فوجیوں کو جوتے پہنے مسجد کے اندر دیکھا جاسکتا ہے، اُنہوں نے مسجد کی بےحُرمتی کرتے ہوئے اپنے مذہبی گیت مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں چھاپوں کے دوران مسجد کے اندر گُھس کر بےحُرمتی کی اور پھر اپنی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وائرل ویڈیوز میں نظر آنے والے اپنے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کیا تھا، یہ مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں