ناگپور کی کمپنی میں خوفناک دھماکہ، 9 مزدور ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے ناگپور کی ایک کمپنی میں خوفناک دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 9 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ایک ناگپور کی ایک سولار کمپنی میں زوردار دھماکہ ہوا۔ بازارگاؤں میں واقع سولار انڈسٹریز انڈیا لمیٹڈ کمپنی کے کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے دوران اچانک خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 9 مزدور موقع پر ہی ہلاک اور دیگر متعدد زخمی ہوگئے۔

کمپنی ذرائع نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام بھی کمپنی پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جاری ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں