بہار: پجاری کا قتل کرکے اس کی آنکھیں نکال لی گئیں

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے گوپال گنج میں ایک پجاری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اس کی آنکھیں نکال دی گئیں۔ پجاری کی لاش کو علاقہ میں جھاریوں سے برآمد کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کے پرائیویٹ پارٹس پر بھی زخم تھے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ منوج کمار گذشتہ پیر کی رات سے لاپتہ تھا، اسے آخری بار گذشتہ پیر کی رات دیر گئے دانا پور گاؤں کے شیو مندر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ منوج کمار کا بھائی اشوک بی جے پی کا کارکن تھا۔

پجاری منوج کی لاش ملنے کے فوراً بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔ گاؤں والوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔ منوج کمار کے اہل خانہ نے منگل کو گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

گوپال گنج کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر پرانجل نے کہا کہ گاؤں میں حالات اب قابو میں ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے کافی پولس فورس کو تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں