حیدرآباد (دکن فائلز) ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے سڑک کے بیچوں بیچ رقص کرنے والی ایک لڑکی کے وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبول ہونے کے لیے سڑک پر ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا.. دوسروں کو تکلیف پہنچانے میں کیا مزہ آتا ہے..!؟
నేటి యువతకు ఇన్స్టా రీల్స్, యూట్యూబ్ షార్ట్స్ పిచ్చి పట్టుకోవడం బాధాకరం. సమాజానికి పనికి వచ్చే పనులు చేసి నలుగురికి ఆదర్శంగా నిలవాల్సిన యువతరం.. సోషల్ మీడియా మత్తులో పడి జీవితాలను నాశనం చేసుకుంటోంది. సోషల్ మీడియాలో రాత్రికి రాత్రే పాపులర్ కావడం కోసం నడి రోడ్డుపై ఇలాంటి వెర్రి… pic.twitter.com/RQ6aGEWUet
— V.C. Sajjanar, IPS (@SajjanarVC) December 24, 2023
سوشل میڈیا پر لائکس، کمنٹس اور فالورس بڑھانے کے جنون میں کچھ نوجوان لڑکے و لڑکیاں حد سے گذرنے کےلئے بھی تیار ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی جو اسکول ڈریس میں ملبوس ہیں کے بیچ سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سجنار نے کہا کہ یہ انتائی افسوسناک ہے کہ آج کے نوجوان انسٹا ریلز اور یوٹیوب شارٹس کے جنون میں مبتلا ہیں۔ ایسے نوجوان معاشرے کے لیے اچھے کام کریں اور دوسرے کےلئے روڈ ماڈل بنیں، سوشل میڈیا ان کی زندگیاں برباد کر رہا ہے۔


