آسٹریلوی پادری نے 45 برس چرچ میں گزارنے کے بعد اسلام قبول کرلیا

(ایجنسیز) آسٹریلیا کے پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے والے نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمان رکھ لیا۔

رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبر پادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔ سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

نومسلم عبدالرحمان نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں