انتہا پسند گاؤ رکشکوں نے مسلم ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جے ایس آر کا نعرہ لگانے پر کیا مجبور

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند گاؤ رکشکوں کی غنڈہ گردی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ میں نام نہاد گاؤ رکشکوں نے دو مسلم ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر گاؤ رکشکوں کی ظلم و زیادتی کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند گاؤ رکشک انتہائی بے رحمی سے دو مسلم ڈرائیوروں کو پیٹ رہے ہیں اور انہیں جے ایس آر کا نعرہ لگانے پر مجبور کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ 29 دسمبر کو پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر گائے کے نام پر غنڈہ گردی کی مذمت کی جارہی ہے اور صارفین کی جانب سے پسند گاؤ رکشکوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں