’زبیر اور عالم‘ کے نام سے رام مندر اور یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے اوم پرکاش اور تہر سنگھ گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اور رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خود کو زبیر اور عالم ظاہر کرکے یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ دھمکی دینے والے والے کوئی مسلم افراد نہیں ہیں بلکہ دونوں بدمعاش غیرمسلم ہے اور ان کا نام اوم پرکاش اور تہر سنگھ ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

دونوں نے دو ای میل آئی ڈیز بنائے تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی مسلم شخص کے آئی ڈی ہوں۔ انہوں نے ایک آئی ڈی عالم انصاری خان کے نام سے اور دوسرا زبیر انصاری آئی ایس آئی کے نام سے بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں