سبحان اللہ: امام مسجد کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران جواں سال امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ اُٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتا۔ وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں