معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل

(ایجنسیز) ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ قبولِ اسلام کے بعد ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پرمیش اڈیوال نے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اَپ لوڈ کی۔

پرمیش اڈیوال نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے یا نہیں تاہم مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا اسلامی نام ’محمد‘ رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا ویڈیو پوسٹ میں عاطف اسلم کی مقبول قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کے چند سطور شامل کیے ہیں۔

پرمیش اڈیوال نے کئی پاکستانی ڈرامور سمیت متعدد فلموں کےلئے ہدایت کاری کی ہے۔ وہ پاکستان کے معروف ہدایت کار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں