خوفناک سڑک حادثہ میں محبوبہ مفتی محفوظ

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی آج دوپہر جس کار میں سفر کر رہی تھیں وہ حادثے کا شکار ہوگئی، محبوبہ مفتی اس حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ یہ حادثہ جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سنگم میں پیش آیا۔ کار کا بونٹ سنگم کے مقام پر ایک شہری کار سیاہ اسکارپیو سے ٹکرانے کے بعد کار کے سامنے کا حصہ تباہ ہوگیا۔ حادثہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

محبوبہ مفتی، جو کہ آتشزدگی کے حادثے کے متاثرین سے ملنے کے لیے جارہی تھیں، انہیں حادثہ میں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم ان کے ایک محافظ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ انکی دختر التجا مفتی نے ٹوئٹ کیا کہ ’محبوبہ مفتی کی گاڑی کو آج اننت ناگ کے راستے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ خدا کے فضل سے وہ اور ان کے سیکورٹی اہلکار بغیر کسی شدید چوٹ کے محفوظ رہے‘۔

حادثہ کے بعد پی ڈی پی سربراہ نے اپنے طے شدہ دورے کو جاری رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں