کانگریس سربراہ ملکارجن کھرگے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی قیادت کریں گے

حیدرآباد (دکن فائلز) بالآخر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے اپنا قائد چن لیا۔ بہت غور و خوص کے بعد کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے کو اپوزیشن بلاک انڈیا کے چیئرپرسن منتخب کتیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا بلاک نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) اپوزیشن جماعتوں کا ایک اتحادی گروپ ہے جس میں کانگریس کے علاوہ غیر این ڈی اے جماعتی شامل ہیں۔ اس اتحاد کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے سے مقابلہ کرنے کےلئے تشکیل دیا گیا۔

باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آج انڈیا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحاد کے چیرپرسن کو متفقہ طور پر چن لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں