سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آج صبح حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ این ایس یو آئی کے طلبا نے ریلوے اسٹیشن کے باہر آر ٹی سی بسوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور ریلوے اسٹیشن میں گھس پڑے۔ یہاں پلیٹ فارم پر موجود ٹرینوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ اسی دوران کسی نے ٹرین میں آگ لگادی۔
پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ فی الحال حالات قابو میں ہے تاہم حکام نے بعض ٹرینوں کو روک دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران ریل کی دو بوگیوں کو آگ لگادی گئی اور متعدد بوگیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو فوج میں ملازمت سے متعلق نئی اسکیم متعارف کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں اس اسکیم کے خلاف پرتشدد کا سلسلہ جاری ہے۔