شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثناء جاوید بھی ’حیدرآبادی‘ (دکن) ہیں!

حیدرآباد (دکن فائلز) شعیب ملک کی نئی دلہن ثناء جاوید کے اور ثانیہ مرزا کے بارے میں حیران کن معلومات سامنے آگئیں۔ اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں 11 سال چھوٹی ہیں جبکہ ان کے آباو اجداد کا تعلق بھی ثانیہ مرزا کے شہر حیدرآباد دکن سے ہی ہے۔ اس طرح پاکستانی کرکٹ شعیب ملک نے اپنی تینوں شادیاں حیدرآبادی لڑکیوں سے کیں۔ انہوں نے اپنی پہلی شادی حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں رہنے والی عائشہ صدیقی سے کی تھی۔

شعیب ملک کی نئی دلہن ثناء جاوید اور سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے تقریبا 11 سال چھوٹی ہیں، اداکارہ کی تاریخ پیدائش 25 مارچ 1993 ہے وہ اب 30 سال کی ہیں جبکہ شعیب ملک ان سے 11 سال بڑے ہیں۔ شعیب یکم فروری 1982 کو پیدا ہوئے ۔ وہیں ثانیہ مرزا کی عمر 37 سال ہے اور وہ اپنے سابق شوہر سے 4 سال چھوٹی تھیں۔

شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان کے آباو اجداد کا تعلق ہندوستانی کے تاریخی شہر “حیدرآباد دکن ” سے ہے۔ جبکہ شعیب ملک کی پہلی اہلیہ عائشہ صدیقی اور دوسری اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی شہر حیدرآباد سے ہی ہے۔

ثناء جاوید نے شوبز میں 2012 میں مشہور ڈرامے ‘شہر ذات’ سے قدم رکھا، جس کے بعد وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں دکھائی دیتی رہیں۔ ان کی شہرت کو چار چاند فیروز خان کے ساتھ کیئے گئے ڈرامے ‘خانی’ سے لگے، لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے انڈسٹری میں اپنی موجودگی کا احساس مشہور ڈرامے ‘ذرا یاد کر’ سے کروا دیا تھا جو کہ مداحوں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہے۔

ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کے عروج پر کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ 2020 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی لیکن ان کی شادی زیادہ دنوں تک چل نہیں پائی، عمیر جیسوال اور اداکارہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر کے آخر میں علیحدگی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں