فادر ڈے کے موقع پر تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی وقت میں بیٹی کی شادی ہورہی تھی تو دوسری جانب باپ کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق سنگاریڈی کے مڈائی پیٹ گاؤ میں گذشتہ اتوار کو محمد مقبول احمد کی بیٹی کی شادی مقرر تھی۔ فادر ڈے کے موقع پر اس شادی کی تقریب میں والد شریک نہ ہوسکے، کیونکہ ایک طرف شادی کی تقریب چل رہی تھی تو دوسری جانب محمد مقبول احمد کی تدفین عمل میں لائی جارہی تھی۔ یہ لمحہ ایک بیٹی کےلیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔
مقبول احمد کی بیٹی کا رسم تین ماہ قبل ہوا تھا تاہم گذشتہ اتوار کو شادی طے تھی۔ شادی میں تمام رشتہ دار، دوست و احباب نے شرکت کی۔ دلہن بھی شادی خانہ پہنچ چکی تھی تاہم اسی دوران مقبول احمد کا انتقال ہوگیا۔ یہ موقع نہ صرف بیٹی کےلیے انتہائی تکلیف دہ تھا بلکہ رشتہ داروں کےلیے بھی صبر آزما رہا۔ کچھ رشتہ داروں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور کچھ رشتہ داروں نے مقبول احمد کی آخری رسومات ادا کیں۔
یہ لمحہ انتہائی مشکل تھا جب والد کی آخری رسومات اور بیٹی کی شادی ایک ہی وقت میں ہورہی تھی۔