بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کے افتتاح پر او آئی سی نے تشویش کا اظہار کیا

(ایجنسیز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر اور اس کے افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی، 57 اسلامی ممالک کی تنظیم ہے نے بیان جاری کرکے رام مندر کے افتتاح پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق ’وزرائے خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے مؤقف کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ، ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے، جو پانچ صدیوں تک بالکل اسی جگہ پر قائم رہی ہے‘۔

او آئی سی کے بیان پر ابھی تک وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں