شعیب ملک بہانہ ہے! اصل میں اسلام نشانہ ہے!. ملعون تسلیمہ نسرین کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل کا اظہار

حیدرآباد (دکن فائلز) متنازعہ مصنفہ معلون تسلیمہ نسرین اپنے اڑیل رویہ سے باز نہیں آرہی ہیں۔ وہ پوری طرح معذور ہوکر بھی ہوش کے ناخن لینے کےلئے تیار نہیں ہے۔ گستاخ تسلیمہ نسرین نے اب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ہوئے طلاق کو مسئلہ بناکر اسلام کو نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کررہی ہے۔ ملعون مصفنہ نے شعیب ملک پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وہ بہت جلد ثنا جاوید کو بھی طلاق دیں گے اور پھر دوسرا نکاح کرلیں گے۔

ملعون مصنفہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایک ذہین لڑکی ثانیہ مرزا نے اتنے برے آدمی سے شادی کیسے کی! ملک ایک دن ثناء جاوید کو طلاق دے کر X نام کی دوسری نوجوان عورت سے شادی کرلے گا، کچھ سالوں بعد وہ X کو طلاق دے کر Y سے شادی کرلے گا، پھر Y کو طلاق دیکر ۔۔۔ یہ اس کی عادت اور رواج ہے۔ اگر وہ اسلام کو مانتا ہے تو اسے طلاق دینے کی ضرورت نہیں، وہ چار بیویاں رکھ سکتا ہے‘۔ ملعون نسرین نے اپنے ٹوئٹ میں پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کی۔

ملعون تسلیمہ نسرین کی پوسٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’شعیب بہانہ ہے معلون کا مقصد صرف اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔‘

واضح رہے کہ معلون تسلیمہ نسرین گذشتہ سال جنوری میں نئی دہلی میں علاج کے دوران غلط سرجری کی وجہ سے مستقل طور پر معذور ہوگئی۔ ایک سال قبل گستاخ نسرین نے ٹوئٹ کیا کہ وہ “میڈیکل کرائم ” کا شکار بن گئی۔ میں میڈیکل کرائم کی ایک بڑی شکار بن گئی۔ میں ایک صحت مند اور چست درست شخص تھی۔ میرے گھٹنے کے درد کے علاج کے نام پر انہوں نے میرے صحت مند جسم کے اعضاء کاٹ دیے۔ میرے صحت مند کولہے کے جوڑ کو کاٹ ڈالا۔ ران کی ہڈی نکال دی اور جسم میں دھات کا ٹکڑا ڈال دیا۔ انہوں نے مجھے مستقل طور پر معذور بنا دیا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں