بی جے پی رکن اسمبلی نے پولیس اسٹیشن میں حکمراں شیوسینا کے رہنما کو گولی ماردی

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی شیو سینا کے ایک رہنما مہیش گائیکواڑ کو گذشتہ رات مبینہ طور پر ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے گولی ماردی۔ اطلاعات کے مطابق گنپت گائیکواڈ نے مبینہ طور پر زمین کے ایک تنازعہ کے چلتے پولیس اسٹیشن میں مہیش پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس نے گنپت کو گرفتار کرلیا۔

گنپت گائیکواڑ بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ ممبئی سے تقریباً 40 کلومیٹر دور کلیان مشرقی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سدھاکر پاٹھارے نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مہیش گائیکواڑ کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فی الحال زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں