غیر شرعی نکاح کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

(ایجنسیز) دورانِ عدت نکاح کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کے جج قدرت اللہ نے سزا میں دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

قبل ازیں گذشتہ روز عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران پاکستان کی عدالتوں میں تین بڑے عدالتی فیصلوں میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو مجموعی طور پر 31 سال اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 19 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں