اڈوانی کو بھارت رتن: اسدالدین اویسی کا طنزیہ ٹوئٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن دینے کے اعلان پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اڈوانی کو بھارت رتن دینے کے اعلان پر زبردست طنز کیا۔

اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایل کے اڈوانی بھارت رتن کے مستحق ہیں، تشدد میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانیوں کی قبریں سیڑھیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں‘۔ اویسی نے ٹوئٹ کے ساتھ ہندوستان کا نقشہ بھی شیئر کیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اڈوانی کی 23 ستمبر تا 5 نومبر 1990 میں نکالی گئی رتھ یاترا کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہوئے فسادات میں کتنے افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں