فحش ویڈیوز دیکھنے کے عادی نوجوان نے نابالغ بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

فوٹو سوشیل میڈیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے کاس گنج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک 19 سالہ لڑکے نے اپنی ہی نابالغ بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سنجو کمار نامی نوجوان جو مبینہ طور پر موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا نے اپنی چھوٹی نابالغ بہن کو جنسی زیادگی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گذشتہ 3 فروری کی رات کو پیش آیا تاہم بعد میں گھر والوں کے خوف سے بہن کا قتل کردیا۔

4 فروری کو اس معاملہ میں شکایت درج کی گئی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سنجو کے والد کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ رہتا ہے لیکن حملے کے دن ماں اپنے رشتہ داروں کے گھر گئی ہوئی تھی۔ گھر میں اکیلے لڑکے نے اپنی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ سنجو نے موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ سنجو کو جیل بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں