گیانواپی جامع مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کے خلاف دائر عرضی پر سماعت ملتوی

حیدرآباد (دکن فائلز) الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی گیانواپی جامع مسجد کے تہہ خانہ میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دینے کے خلاف مسلم فریق کی جانب سے دائر عرصی پر آج سماعت ملتوی ہوگئی۔ آئندہ سماعت اب 12 فروری کو مقرر ہے۔

مسلم فریق نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے الہ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر فوری طور پر مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے کی التجا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں