کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف بلیک پیپر ’دس سال، انیائے کال‘ جاری کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بی جے پی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کے وائٹ پیپر کے خلاف بلیک پیپر جاری کیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کی ہے اور اس کے بے روزگاری، مہنگائی، ملازمت پیدا کرنے اور کسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے جھوٹے دعوؤں پر سخت تنقید کی ہے۔ کھرگے نے بی جے پی حکومت پر جمہوریت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف جاری بلیک پیپر کو ’دس سال، انیائے کال‘ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں