ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق صدر کرکٹ بورڈ سورو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا۔ سورو گنگولی کا فون کولکتہ میں ان کے گھر سے چوری ہوگیا۔ انہوں نے موبائل چوری ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سورو گنگولی کے فون کی مالیت ایک لاکھ 6 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں، فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فون چوری ہوا گھر پر موجود نہیں تھا، فون مخصوص جگہ پر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے پولیس سے چور کے خلاف فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں