مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے بھی کانگریس کو الوداع کہہ دیا

مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر اشوک چوان نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے بھی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کردیا ہے۔چوان اب بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔اس وقت اشوک چوہان کو مزید چار کانگریس کے ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ان کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ بی جے پی مہاراشٹر سے اشوک چوہان کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں