بنڈی سنجے کو پولیس نے دیا زور کا جھٹکا، متنازعہ بیانات کےلیے مشہور بی جے پی رہنما کی اضافی سیکوریٹی کو اندرون ایک دن واپس لے لیا گیا۔ زعفرانی پارٹی آگ بگولا

تلنگانہ بی جے پی صدر بندی سنجے کو پولیس نے جھٹکا دیا اور انہیں دی گئی زائد سیکوریٹی کو اندرون ایک یوم واپس لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق تلنگانہ پولیس نے متنازعہ بیانات کےلیے مشہور بنڈی سنجے کی اضافی سکیورٹی کو واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ بنڈی سنجے کو حال ہی میں پولیس کی جانب سے سیکوریٹی (1+5) دی گئی تھی۔ انہیں یہ سیکوریٹی گذشتہ جمعرات کو ہی دی گئی تھی تاہم اندرون ایک دن بی جے پی رہنما کی اضافی سیکوریٹی کو ہٹالیا گیا۔

بنڈی سنجے کی اضافی سیکوریٹی میں کمی کے بعد بی جے پی نے پولیس پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اگر بنڈی سنجے کو کو کچھ نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
اس پر بی جے پی ناراض ہے۔ بنڈی نے غصے میں کہا کہ اگر سنجے کو کچھ ہوا تو تلنگانہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ بندی سنجے کو فراہم کی گئی اضافی سیکورٹی حکومت کے دباؤ میں واپس لے لی گئی۔

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اپنے متنازعہ بیانات کےلیے مشہور ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں