بالی ووڈ اداکارہ کو برقعے میں سرعام رقص کرنا مہنگا پڑگیا، مندانا کریمی کا اقدام مسلم خواتین کی بیحرمتی کے مترادف

بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی کی برقع پہن کر بازار میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی جو اپنے بولڈ سین کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں حالیہ دنوں اداکارہ پر برقع زیب تن کرکے ڈانس کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔

https://youtu.be/bIw7Eu5FXkI

مندانا کریمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں ترکی کے ایک اسٹور میں برقع پہن کر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جملہ لکھا کہ ’کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ بی ٹی ایس میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کے اقدام کو مسلم خواتین کی بے عزتی قرار دیا، ایک صارف نے کہا کہ بحیثیت مسلم اداکارہ کو حجاب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے تھا، انہیں اپنے اقدام پر شرم آنی چاہیے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے حجاب پہن کر بیہودہ ڈانس کرکے مذہبی جذبات کو مجروع کیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اداکارہ نے صارفین کی تنقید کے بعد ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں