سپریم کورٹ نے چنڈی گڑھ میئر انتخابات میں عاپ امیدوار کو فاتح قرار دے دیا، بی جے کو زبردست جھٹکا

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمار کو گزشتہ ماہ کے چندی گڑھ کے میئر کے انتخاب میں قانونی فاتح قرار دیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر انیل نے عاپ رہنما کے حق میں آٹھ ووٹوں کو جان بوجھ کر رد کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کو کامیاب قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن میئر کے عہدے کے لیے AAP امیدوار کو درست طور پر منتخب امیدوار قرار دے دیا۔ جن 8 ووٹوں کو غلط قرار دیا گیا تھا سپریم کورٹ نے انہیں عاپ امیدوار کلدیپ کمار کے حق میں درست طور قرار دیا جس کے بعد عاپ امیدوار کے حق میں جملہ 20 ووٹ ہوگئے اور انہیں فاتح قرار دیا گیا۔

بنچ نے قبل ازیں پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں