حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی کی سابق سربراہ سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔ لوک سبھا کی 5 بار رکن رہنے کے بعد کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے پہلی بار راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں راجستھان سے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے ووٹرز کو خط لکھ کر کہا تھا کہ صحت اور عمر کے مسائل کی وجہ سے وہ لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ سونیا گاندھی نے اس حلقے سے اپنے خاندان کے کسی فرد کو الیکشن لڑانا کا عندیہ بھی دیا تھا۔