آگرہ جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے منکمیشور مندر کے نام پر رکھ دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے آگرہ میں میٹرو ٹرین کا آپریشن جلد ہی شروع ہونے والا ہے، جس کےلئے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اگرچہ پروجیکٹ کے آغاز کے دوران تمام میٹرو اسٹیشنوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اتر پردیش حکومت نے ’جامع مسجد‘ میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے اسے ایک مندر کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے منکمیشور میٹرو اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق UPMRC کے ڈپٹی جنرل منیجر پنچنن مشرا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے مطابق، جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے نام کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اسٹیشن پر اور اس کے آس پاس کے تمام بورڈز پر نیا نام تحریر بھی کردیا گیا ہے۔

اترپردیش حکومت کے تازہ فیصلہ کے بعد جامع مسجد میٹرو اسٹیشن اب منکمیشور میٹرو اسٹیشن کے نام سے جانا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں