لڑکا شادی کےلئے راضی نہ ہوا تو کروڑ پتی لڑکی نے اس کا اغوا ہی کرلیا، حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، ایک نوجوان لڑکی نے شادی کےلئے نوجوان لڑکے کو ہی اغوا کرلیا۔ لڑکی جس نے شادی کی ویب سائٹ پر ایک نوجوان کی پروفائل دیکھ کر اسے پسند کرلیا اور وہ اس کے پیر میں پاگل ہوگئی، وہ اس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم نوجوان نے شادی سے انکار کردیا تو لڑکی نے غنڈوں کی مدد سے اس کا اغوا کرلیا۔

نوجوان کو دس دنوں تک کمرے میں بند رکھا گیا تاہم بعد میں کسی طرح نوجوان شخص لڑکی کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ نوجوان نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر اغوا کی شکایت درج کرائی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کی شناخت پرناو کے طور پر کی گئی جو حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہا ہے اور وہ ایک مشہور ٹی وی چینل میں اینکر کے طور پر پارٹ ٹائم جاب بھی کرتا ہے۔ وہیں نوجوان خاتون تریشا نے دو سال قبل شادی کی ویب سائٹ پر پرناو کی پروفائل اور تصویر دیکھی، اسے پسند کرلیا تھا، تریشا پروناو سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ پرناو کے نام سے پروفائل جعلی آئی ڈی سے بنائی گئی تھی، جس کے بعد پرناو نے اس کی شکایت پولیس سے کی اور تریشا سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

ان سب کے باوجود تریشا نے دو سال تک پرناو کا پیچھا کرتی رہی، اس کے باوجود پرناو شادی کرنے پر راضی نہ ہوا تو تریشا نے غنڈوں کی مدد سے پرناو کا اغوا کرلیا۔ 11 فروری کو پرناو کا اغوا کرکے اسے ایک کمرہ میں بند کردیا، تاہم وہ دس دن بعد کسی طرح پولیس تک پہنچ گیا۔

پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ تریشا کروڑ پتی ہے اور وہ ایک 5 اسٹارٹ کمپنیوں کی ایم ڈی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں