تیستا ستیلواڑ کو ممبئی سے احمدآباد منتقل کیا گیا، میڈیکل جانچ کے بعد ایس آئی ٹی نے کیا کرائم برانچ کے حوالے

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے آج تیستا ستیلواڑ کو احمد آباد کرائم برانچ کے حوالہ کردیا جبکہ گذشتہ روز معروف سماجی کارکن کو ممبئی میں اے ٹی ایس نے حراست میں لیا تھا۔

تیستا ستیلواڑ کو آج صبح سب سے پہلے احمد آباد کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا میڈیکل اور کرونا ٹسٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر سخت سیکوریٹی دیکھی گئی۔ انہیں فوری طور پر کرائم برانچ کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اور توقع ہے کہ آج شام تک میڈیکل اور کورونا کی رپورٹ آجائے گی۔

ہسپتال پہنچنے کے بعد تیستا ستیلواڑ رپورٹرز سے بات کرنا چاہتی تھی تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں ہسپتال کے اندر لے کر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں