تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کےلئے ہال ٹکٹ جاری، طلبا اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کےلئے ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ پہلے ہال ٹکٹ صرف کالج انتظامیہ کی جانب سے سے ہی ڈاون لوڈ کیا جاسکتا تھا تاہم اب بورڈ کی ویب سائٹ سے طلبا بھی اپنے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

فرسٹ ایئر کےلئے : https://tsbieht.cgg.gov.in/FirstYrHallTickets.do
سکنڈ ایئر کےلئے : https://tsbieht.cgg.gov.in/SecondYrHallTickets.do

انٹر فوسٹ ایئر کے طلباء کلاس 10 یا انٹر فرسٹ ایئر ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش کے ذریعہ ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے سال کے طلبا فرسٹ ایئر یا پراکٹیکل ہال ٹکٹ نمبر و تاریخ پیدائش کے ذریعہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

بورڈ کی عہدیدار شروتی اوجھا نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد چیک کریں کہ آیا تمام تفصیلات درست ہیں۔ اگر کوئی غلطی ہو تو وہ فوری طور پر ڈی آئی ای او سے رابطہ کریں اور ان کی اصلاح کریں۔

وہیں چیف سپرنٹنڈنٹس کو حکم دیا گیا کہ طلبا کو امتحان دینے کی اجازت دی جائے چاہے ان ہال ٹکٹس پر پرنسپل کے دستخط ہوں یا نہ ہوں۔ شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات 28 فروری سے 19 مارچ تک ہوں گے۔ امتحانات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں