ہریانہ: انڈین نیشنل لوک دل کے ریاستی صدر نافے سنگھ راٹھی بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈین نیشنل لوک دل کی ہریانہ یونٹ کے صدر نافے سنگھ راٹھی کو ضلع جھجر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ راٹھی ایک ایس یو وی میں سفر کررہے تھے کہ کار میں سوار حملہ آوروں نے ان پر حملہ کردیا۔ بہادر گڑھ قصبے میں راٹھی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ میں شدید زخمی راٹھی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس واقعے میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے، کچھ اور لوگ زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ اتوار کو ہریانہ کی سڑکوں پر گولیوں کی ایسی آواز سنائی دی کہ لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔ فی الحال، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کے نتیجے پر پہنچنے سے گریز کر رہی ہے۔ جھجر کے ایس پی ارپت جین نے کہا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں