اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔ آج صبح جب گوگی کے ہیلی کاپٹر نے وارانسی پولیس لائن سے ٹیک آف کیا تو کچھ دیر بعد ہی ہیلی ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرایا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس لائن میں ہی ہیلی کاپٹر کو اتارنا پڑا۔
اترپردیش کے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کی آج صبح وارانسی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ وارانسی کے دورے پر پہنچے سی ایم یوگی اتوار کی صبح 9 بجکر 5 منٹ پر سرکٹ ہاؤس سے پولیس لائن پہنچے اور ہیلی کاپٹر سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئے لیکن پرندے سے ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر کو پولیس لائن میں ہی اتار دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کے بعد احتیاطی طور پر اسے واپس اتارلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب یوگی آدتیہ ناتھ بابت پور ہوائی اڈے سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔