رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا آج 93 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھے جبکہ ان کا علاج چل رہا تھا۔ آج صبح انہوں نے ہسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ ان کا انتقال نہ صرف اترپردیش کے کےلئے بلکہ قوم و ملت کا بڑا نقصان ہے۔ وہ پارلیمنٹ میں مسلم مسائل پر کھل کر بات کرتے تھے۔

سماجوادی پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں و رہنماؤں نے شفیق الرحمن برق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں