اگر آپ کے بچے پر ظلم ہوتا تو کیا آپ ایسے آئسکریم کھاتے؟ آئسکریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی پر بات کرنے پر جوبائیڈن کو تنقید کا سامنا (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) جہاں اسرائیلی بربریت کے سبب غزہ میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں امریکی صدر جو بائیڈن کی بے مثال، بے حسی نے انٹرنیٹ صارفین کو اشتعال دلا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں جوبائیڈن نے میڈیا اور کئی امریکی عہدےداروں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت کی۔

اس دوران جوبائیڈن آئس کریم کے مزے لے رہے تھے اور ساتھ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق اپنے ممکنہ معاہدے پر بات کر رہے تھے۔امریکی صدر کی اس بے حسی اور غیرسنجیدہ عمل پر انٹرنیٹ صارفین نے اُنہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/C32JKLAs-fr/?utm_source=ig_embed&ig_rid=34a865f0-4d6b-475a-b024-9d9f142e2d55

جوبائیڈن کے اس عمل پر ناصرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا بھی اس پر رپورٹنگ کر رہا ہے۔صدر جو بائیڈن کے اس عمل پر ایک انٹرنیٹ صارف کا تبصرہ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ اگر آپ کا بچہ کسی کی بربریت کا شکار ہوتا تو کیا آپ ایسے آئس کریم کھاتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں