حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ کے جمتارا میں کلجھریا اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگ ایکسپریس میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ٹرین کو اچانک روک دیا گیا اور جیسے ہی ٹرین رکی خوف و ہراس میں مسافر ٹرین کے باہر کود پڑے۔ اس دوران دوسری سمت سے آنے والی جھجھا-آسنسول ٹرین کی زد میں آنے سے 12 مسافر ہلاک ہوگئے۔
Another train accident happened in Jamtara district and arround 12 peoples lost lives,
My thoughts and prayers are with the families of the victims and those injured.#TrainAccident #BREAKING_NEWS #Jharkhand#ViralVideos pic.twitter.com/nTcjiL5ILs— Amit (@Amit088) February 28, 2024
جامتاڑا کے رکن اسمبلی عرفان انصاری نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جس کسی کی لاپروائی سے یہ حادثہ ہوا ہے وہ بخشے نہیں جائیں گے۔ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
اس حادثہ کی تحقیقات کے لیے جانچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔