کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ کے شوقین افراد کےلئے بری خبر، تلنگان فوڈ لباریٹری کے چونکا دینے والے انکشافات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ لباریٹری کی تازہ ترین رپورٹ میں کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیباریٹری کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’چاکلیٹ کے نمونے میں سفید کیڑے اور جالے پائے گئے، اس لئے اسے غیرمحفوظ سمجھا جائے‘۔

دراصل کچھ روز قبل امیرپیٹ کے ایک شہری نے اسٹور سے کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ خریدی، گھر جاکر جب پیکیٹ کھولا گیا تو انہوں نے چاکلیٹ میں زندہ کیڑے دیکھے، تبھی شہری نے اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جسکے بعد محکمہ صحت اور جی ایچ ایم سی عہدیدار فوری حرکت میں آئے اور معاملہ کی تحقیقات کی۔ چاکلیٹ کے نمونوں کو تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ لباریٹری بھیجا گیا۔

تلنگانہ فوڈ لباریٹری نے 27 فروری کو رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ڈائری ملک چاکلیٹ کھانا صحت کےلئے غیرمحفوظ ہے۔ لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ صحت کے لیے محفوظ نہیں (نقصاندہ) ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں