راجہ سنگھ کے خلاف ایک اور ’ہیٹ اسپیچ‘ کا مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے متنازعہ لیڈر و تلنگانہ میں رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ایک اور ’ہیٹ اسپیچ‘ کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ ان پر ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام ہے۔

متنازعہ بی جے پی کے لیڈر کے خلاف اب تلنگانہ کے ونپرتی میں واقع کوتھا کوٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 23 فروری کو راجہ سنگھ نے شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر بھڑکاؤ تقریر کی۔ انہوں نے ایک مخصوص طبقہ کے خلاف انتہائی نازیبا ریمارکس کئے، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

تاہم بعد میں علاقہ کے کچھ مسلم بزرگ افراد نے پولیس میں اس معاملہ سے متعلق شکایت درج کرائی۔ پولیس نے دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں