اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

(ایجنسیز) غزہ میں گزشتہ برس ماہِ اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے تازہ حملوں میں 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرت، خان یونس، البریج کیمپوں پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار ہو گئی۔ زخمیوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں