کانگریس کے قدآور رہنما و اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے سابق گورنر اور کانگریس کے قدآور رہنما عزیز قریشی کا طویل علالت کے بعد آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انتقال ہوگیا۔ عزیز قریشی 83 سال کے تھے۔ ان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ عزیز قریشی نے آج صبح 11 بجے بھوپال کے اپولو ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔

عزیز قریشی کا شمار کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اتراکھنڈ، اتر پردیش اور میزورم کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1972 میں پہلی بار مدھیہ پردیش کی سیہور حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 1984 میں وہ پہلی بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ عزیز قریشی کی نماز جنازہ و تدفین بھوپال میں ہی آج شام عمل میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں